دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی' حکومت سرکاری وسائل سے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ چودھری یاسین صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر
No image کوٹلی(پ ر)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے وزیراعظم تنویر الیاس کی جانب سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے سیاسی سرگرمیاں کرنے سیاسی کارکنوں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے،امیدواروں کو فنڈز کی فراہمی اور سیاسی مخالفین کے خلاف مختلف حربے استعمال کیے جانے کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو مکتوب ارسال کر دیا ۔مکتوب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد حکومتی وسائل کا استعمال اثر ورسوخ تقرریوں تبادلوں ،ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ،سیاسی کارکنوں پر اثر انداز ہونے اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کو پی ٹی آئی الیکشن سیل میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئے منصوبہ جات تقریوں تبادلوں پر اور کسی بھی ایسے اعلانات پر جو بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزراء کھلے عام ایسے اعلانات کر رہیہیں جن پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور یہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے اور وزیراعظم اور وزراء سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسل کے وارڈز میں مداخلت کر رہے ہیں جن کی میڈیا ( اخبارات) میں رپورٹس بھی شائع ہو چکی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان حکومتی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے اور کاروائی کرے تاکہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے حکومتی اقدامات سے اپوزیشن اور عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور حالات خرابی کی طرف جاسکتے ہیں صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے امید ہے الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرتے ہوئے حکومتی مداخلت کا نوٹس لے کر اپوزیشن کے تحفظات دور کرے گا۔
واپس کریں