دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی ' حکومت نہیں ہو گی۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image چناری /گجر بانڈی (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر جائیں جاکر وزیر داخلہ سے بات کریں حکومت پاکستان سے کہیں کہ سیکورٹی فراہم کریں،کیوں ایسا نہیں کیا جارہا،عوام حکومتی اعلانات پر توجہ نہ دیں، الیکشن کے بعد ویسے بھی یہ حکومت نہیں ہو گی، عمران خان فیڈریشن کو کمزور کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے پر ہے اس کا ساتھ دینا غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت دینا ہے،آزاد کشمیر کی حکومت کے دن گنے جاچکے، ڈیڑھ سال میں کام کیا ہوا جو اب آگے کرینگے اب ان کو موقع ہی نہیں دینگے، خدمت کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،ہم نے 5 سال محنت کرکے ریاست کو ترقی کے راستے پر ڈالا موجودہ حکومت نے سارے نظام کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے،کسی کو ذمہ داری کا احساس نہیں ہے، ہم نے خدمت کی عام آدمی کو ہمارے دور کی اصلاحات کا فائدہ ہوا آج حکومت کی سمت ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم(وقت) شاہد خاقان عباسی نے ہمیں آئینی مالیاتی انتظامی اختیارات واپس کیے۔ ان خیالات کا اظہارراجہ محمد فاروق حیدر خان نے گجربانڈی کے علاقے لوئر گجر بانڈی، بانڈی چکاں،گڑتھامہ،پرائی، پاہل میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر امیدوار ممبر ضلع کونسل الطاف کیانی، مرزا آصف،خواجہ مسرور،ممتاز ترک، چوہدری پرویز،چوہدری باغ حسین،خادم حسین ملک،عرفان درانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آے تھے تو ڈیزل کے پیسے نہیں تھے جب واپس گئے تو اربوں چھوڑ کر گئے اب پھر برا حال ہے، ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرا مجھے کہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کر وا، اب لڑیں الیکشن ہم مقابلہ کرینگے ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ہو مگر جو حالت اس حکومت کی ہے ایسی کسی کی نہیں رہی اگر بلدیاتی انتخابات نہ ہورہے ہوتے تو اس وقت تک حکومت کا بوریا بستر گول ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تعداد پوری ہے وزیراعظم اور وزرا حکومت پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں، کتنی دفعہ وہ حکومت پاکستان کے پاس گئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہی کی جماعت نے دھرنے کے ذریعے دارالحکومت کو مفلوج بنانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، اسلام آباد کو انتشاری گروہ کے حوالے نہیں کیا جاسکتا عمران خان مایوس ہوچکا ہے اب وہ افراتفری پیدا کرنے کے لیے ہر کام کریگا اس کا راستہ روکنا ہے اور اس کا آغاز آزادکشمیر سے کریں گے۔
واپس کریں