دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گھڑی کو دوبار فروخت کرنے کے بعد فرح گوگی فروخت کے لئے میرے پاس لائی۔ عمر فاروق ظہور
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) دبئی میںمقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ ''شفیق نے گھڑی فرضی طور پر خرید کر 300کروڑ کا تحفہ کوڑیوں کے بھا کیا وہاں سے گھڑی کو آنلائن سٹور پر بیچ کر دوبارہ خریدا گیا پھر وہ گھڑی دوبارہ بوکس میں بند کرکے فرح گوگی میرے پاس لائی یہ ہے مکمل کہانی خان صاحب شہزاد اکبر سے فون کروانے فرح گوگی کو میرے پاس بھیج کر پھنس گئے''۔
عمر فاروق ظہور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ '' شہزاد اکبر کا پیسے مانگنے عورتوں کو دبئی میں شوبنگ کروانے 5سٹار ہوٹلوں میں انکے رہنے کا بندوبست کروانے کیلئے ہر ماہ فون آنے لگے دو سے 4 عورتوں کو خرچہ پانی دینے کے بعد میں شہزاد اکبر کو انکار کیا تو اس نے کہا ٹھیک ہے مجھے ایک ہی مرتبہ پیسے دے دیں میں فون نہیں کرونگا۔جب میں نے پیسے دینے سے انکار کردیا تو میرے پر جھوٹے مقدمات بنوائے گئے میری بیوی کو میرے خلاف استعمال کیا گیا میری بیٹیاں پوچھتی تھی پاپا یہ ایک دم سے سب پاکستانی آپ کے پیچھے کیوں پرگئے ہیں تو میں نے انہیں گھڑی والا معاملہ بتایا جس کے بعد سے میری بیٹیاں خان سے سے انتہائی نفرت کرنے لگی ہیں''۔
واپس کریں