دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈیا میں کورونا کا پھیلائو تیزی سے جاری، حکومت اقدامات میں غیر سنجیدہ
No image نئی دہلی۔ بھارت میں کورونا وبا کی پھیلائو کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ۔کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں روزانہ تقریبا پچاس ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 64.73 لاکھ ہو گئے جب ملک نے 24 گھنٹوں کے عرصے میں 79،476 نئے کوویڈ 19 انفیکشنس کا پتہ چلا۔ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 1 لاکھ کا سنگین سنگ میل عبور کر چکی ہے کیونکہ 1،069 مزید افراد کوویڈ - 19 میں انفیکشن کا شکار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کورونا کی سنگین وبا کے پھیلائو کے باوجود اس مسئلے پر قابو پانے کے اقدامات کرنے پر توجہ دیتے نظر نہیں آ رہی۔ سوا ارب کی آبادی اور گنجان آباد شہروں والے بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کی عکاس ہے۔مودی حکومت نے کورونا کی وبا کی سنگین صورتحال میں عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔
واپس کریں