دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس صورتحال کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزا د کشمیر میں ' پی ٹی آئی' حکومت بلدیاتی الیکشن میں الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے جس میں آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے بلدیاتی الیکشن میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور امن کمیٹیوں کے افراد کو سیکورٹی کے لئے لگائے جانے کی کوشش بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی صورتحال پہ ایک پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات سامنے لائوں گا۔
راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے اس بیان کہ '' بلدیاتی الیکشن کے لئے آزاد کشمیر حکومت کے پاس ' پلان بی ' اور' پلان سی' موجود ہے'' ، کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن انہوں نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔
واپس کریں