دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وفاقی حکومت نے سیکورٹی فورس مہیا نہ بھی کی تو آزاد کشمیرحکومت کے پاس بلدیاتی الیکشن کے لئے پلان' بی ' اور ' سی' موجود ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کے لئے حکومت پاکستان سے سیکورٹی فورس نہ ملی تو بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کے پاس' پلان بی ' اور'پلان سی' موجود ہے۔ وزیر اعظم تنویر الیاس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ پنجاب اور ' کے پی کے 'سے پولیس فورس آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لئے مہیا کی جائے تاہم اگر پاکستان سے سیکورٹی فورس نہ بھی ملی تب بھی بلدیاتی الیکشن ہر حال میں کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے آزاد کشمیر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ وفاقی حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت نے اپنی پلان بی اور سی رکھے ہوئے ہیں، اگر وفاق نے ہمارے ساتھ بالکل تعاون نہ کیا تو بھی ہماے اپنے پلان ہیں، الیکشن ہر حال میں ہوں گے۔
واپس کریں