دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین ، امن کمیٹیوں کے افراد کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔ شاہ غلام قادرصدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین ، امن کمیٹیوں کے افراد کی تعیناتی کو مسترد کرد یا ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی. رینجرز. یا پولیس کے علاوہ ھم امن کمیٹیوں یا ریٹائرڈ پولیس ملازمین سے الیکشن کروانے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ حکومت کی طرف سے جو اعلان کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور مقامی امن کمیٹیوں کے زریعے بلدیاتی الیکشن کروا ئے جائیں گے لیکن ہم ایسی کسی بھی تجویز کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں.کیونکہ اس عمل سے پولنگ اسٹیشنز پر بد امنی اور جانی نقصان کا زیادہ اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور امن کمیٹیوں میں شامل لوگ بھی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہوتے ہیں اوربعض لوگ جماعتی عہدے رکھتے ہیں اور وہ پولنگ اسٹیشنز پر ھر صورت اثر اندازہونے کی کوشش کریں گے جس سے خون خرابہ ھوسکتا ہے۔ شاہ غلام قادر نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ریگولر فورس کا انتظام کرے اور اور الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ریٹائرڈ پولیس ملازمین. اور امن کمیٹیوں کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں اور حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

واپس کریں