دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان اور ان کے حامی میری کردار کشی کر رہے ہیں ، عمر فاروق ظہور کے عمران خان اور فرح گوگی سے متعلق مزید انکشافات
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) سابق وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب سے ملنے والی بیش قیمت گھڑی کا سیٹ خریدنے والے دبئی میں مقیم کھرب پتی تاجر عمر فاروق ظہور نے عمران خان اور فوح گوگی کے حوالے سے مزید کئی انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھڑی کی فروخت کا سکینڈل سامنے آنے پر عمران خان اور ان کے حامیوں نے ان کی کردار کشی شروع کر دی ہے۔ عمر فاروق ظہور نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پہ گزشتہ روز اس حوالے سے کئی ٹوئٹس کی ہیں۔ عمر فاروق ظہور نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا میں میری کردار کشی کر رہے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب عمران خان کے والد کرپشن کیسسز کا سامنا کررہے تھے اس وقت میرے والد ناروے میں سوپر سٹورز کی چین کے مالک تھے۔جب میرے والد اربوں یوروں کا بزنس ایمپائر ناروے میں چلا رہے تھے اس وقت آپ کے والد کرپشن کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھا رہے تھے اج اس کرپٹ شخص کا بیٹا مجھے فراڈ کہہ رہا ہے خان صاحب آپ سے جلد دبئی کی عدالتوں میں ملاقات ہوگی۔خان صاحب کیس تو میں کرونگا آپ اور شہزاد اکبر پر میرا جرم کیا ہے فرح گوگی سے پیسے دیکر گھڑی خریدنا جس کی وجہ سے آپ کے تمام لوگ میری کردار کشی کررہے ہیں۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ، خان صاحب کیس تو میں کرونگا آپ اور شہزاد اکبر پر میرا جرم کیا ہے فرح گوگی سے پیسے دیکر گھڑی خریدنا جس کی وجہ سے آپ کے تمام لوگ میری کردار کشی کررہے ہیں۔فرح گوگی نے گھڑی کے 5ملین ڈالر کیش مانگے ڈیل 2 ملین ڈالر پر ڈن ہوئی جب فرح کو گھڑی کی اصل قیمت 12 ملین معلوم ہوئی اس کے بعد سے عمران خان صاحب نیمیرے پیچھے شہزاد اکبر کو چھوڑ دیا جو کبھی لوگوں کو بھیج کر پیسے مانگتا کبھی عیاشی کیلئے عورتوں کی ڈیمانڈ کرتاتھا۔2019 میں آپ نے مجھے کہا پاکستان میں جس جگہ پر ہاتھ رکھو گے تمہاری ہوجائے گی لیکن اپنے کاروبار میں میرا 5فیصد حصہ رکھنا میں ایماندار شخص جب اصولوں پر ڈٹ گیا تو اپ نے میرے خلاف اپنا پالتوں شہزاد اکبر لگادیا۔اگر میرا منہ کھل گیا آپ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ خان صاحب جس جہاز میں فرح گوگی اور پنکی کو سفر کروانے کیلئے آپ نے قوم کے اربوں روپے 1 ہیرے کی انگوٹھی کی خاطر دے دیئے ویسے بیشمار جہاز میں ایک دن میں خرید سکتا ہوں اور آپ کہہ رہے ہیں عمر فاروق کون ہے۔ 2019 میں فرح گوگی دوبئی سے ناروے گئی وہاں سے لندن گئی تھی۔میں ناروے میں پیدا ہوا ہوں میری جائیدادیں ناروے میں ہیں خان صاحب آپ کہتے ہیں کون عمر فاروق فرح گوگی سے پوچھیں ناروے وہ کس کے پاس اور کیوں گئی تھی۔
عمر فاروق ظہور نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ''خان صاحب جن گاڑیوں کو چلانے کے لئے دو بچوں نے اپنی ماں بیچی ویسی گاڑیاں میں اپنی جوانی سے چلارہا ہوں ہم ناروے کے کاروباری لوگ ہیں آپ کی طرح ATM مشینوں پر گزارہ نہیں کرتے آپ نے اپنی سوشل میڈیہ ٹیم کی طاقت سے میرے خلاف جھوٹی مہم چلائی ہے اس کا جواب دبء عدالت میں دیاجائے گا''۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ''مقدس مقامات سے مزین یہ گھڑی قادیانیوں اور یہودیوں کے ایجنٹ غلیظ انسان کے پاس رہنا اللہ پاک کو منظور نہیں ہو سکتا تھا فرح گوگی 2 ملین ڈالر میں مان گء اگر وہ اس گھڑی کے 100 ملین ڈالر بھی مانگتی میں خرید لیتا ناجائز بیٹی کے باپ کا ہاتھ اس مقدس گھڑی کے قابل نہیں تھا۔یہ میرے لئیے بہت فخر اور اعزاز کی بات تھی کہ اس گھڑی میں خانہ کعبہ بنا ہوا تھا اور یہ پوری دنیا میں ایک ہی پیس تھا اس لئے میں نے وہ خرید لی،تو جس بدبخت نے خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی وہ کس قسم کا گھٹیا انسان ہو گا''۔
عمر فاروق ظہور نے مزید کہا کہ خان صاحب آپ کے ماننے والے جنہیں آپ یوتھیا کہتے ہیں میری بیٹیوں کے متعلق غلیظ الفاظ ادا کررہے ہیں آپ بھی بیٹی والے ہیں انہیں سمجھا لیں آپ کیلئے بہتر ہوگا میں علیم یا ترین نہیں جو ڈر جا ئے ، آپ کا وہ حشر کرونگا لوگ آپ کو دیکھ کر عبرت حاصل کریں گے۔میری بیٹیاں میرا غرور ہیں اور آپ کہ بیٹی کو ایک یہودی پال رہا ہے آپ کا اور میرا مقابلہ بنتا نہیں کوئی میری ٹکر کا شخص میرے مقابلے میں لائیں انیل کو لائونچ مت کر دیجئے گا اپ کے لئے وہ خدا ہوگا میں تو ایک فون کال پر اس کا خاندان خرید سکتا ہوں۔خان صاحب دنیا جانتی ہے آپ بھیک مانگ کر گھر چلاتے ہیں ایک بھیک مانگنے والا لوگوں کو ATM مشین سمجھ کر اپنے اخراجات چلانے والا مجھے فراڈ کہے یہ مجھے گوارا نہیں ایک کام کرتے ہیں آپ میرا دیا ہوا 30 کروڑ خذانہ میں جمع کروادیں میں گھڑی جمع کروادیتا ہوں۔جن کے تلوے چاٹ کر آپ چندہ اکھٹا کرنے کیلئے پروگرام کرتے ہیں وہ لوگ دبئی آنے سے پہلے مجھے فون کرتے ہیں عمر صاحب ہمارے رہنے اور کھانے پینے کا بندوبست کردیجئے گا۔جتنی اپ کی اوقات ہے میں کھڑے کھڑے آپ اور آپ کے لندن والے سسرال کو خرید سکتا ہوں اس لئے زبان کو لگام دیں۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ مقدس مقامات سے مزین یہ گھڑی قادیانیوں اور یہودیوں کے ایجنٹ غلیظ انسان کے پاس رہنا اللہ پاک کو منظور نہیں ہو سکتا تھا فرح گوگی 2 ملین ڈالر میں مان گء اگر وہ اس گھڑی کے 100 ملین ڈالر بھی مانگتی میں خرید لیتا ناجائز بیٹی کے باپ کا ہاتھ اس مقدس گھڑی کے قابل نہیں تھا۔خان صاحب دنیا جانتی ہے آپ بھیک مانگ کر گھر چلاتے ہیں ایک بھیک مانگنے والا لوگوں کو ATM مشین سمجھ کر اپنے اخراجات چلانے والا مجھے فراڈ کہے یہ مجھے گوارا نہیں ایک کام کرتے ہیں آپ میرا دیا ہوا 30 کروڑ خذانہ میں جمع کروادیں میں گھڑی جمع کروادیتا ہوں۔خان صاحب جتنی آپ کے پاس پولو شرٹس ہیں اس سے ذیادہ میرے پاس جہاز ہیں آپ کا میرا مقابلہ نہیں بنتا اپنے لندن کے یہودی لیکر آئیں جن کیمتعلق آپ نے مشہور کیا ہے 500نسلیں بیٹھ کر کھاسکتی ہیں اگر ان سے ذیادہ پیسہ میرے خاندان کے پاس نہیں ہوا میں 12 ملین ڈالر اور گھڑی خذانہ میں جمع کروادوں گا۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ قیمت ادا کرکے گھڑی واپس لیکر گراف سیٹ کو مکمل کیا گیا خزانے میں رسید کی کاپی کے ساتھ 1 کروڑ چند لاکھ ادا کرکے 300کروڑ کا گراف لمیٹڈ آڈیشن سیٹ کو دوبارہ مکمل کرکے باہر ملک لایا گیا وہاں کے سٹور پر دوبارہ صرف گھڑی بیچ کر ویب سائٹ پر گھڑی کا Ad چڑھنے کا انتظار کیا گیا جیسے ہی گھڑی کا Ad ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوا اس ہی وقت گھڑی کو دوبارہ خرید کر گوگی نامی عورت کو دیاگیا جس نے گراف لمیٹڈ آڈیشن سیٹ مکمل کرکے مجھے 30 کروڑ کیش پر بیچ دیا منصوبہ بہترین تھا لیکن دو غلطیاں کر گئے ایک گراف بوکس کلم کف لنک اور انگوٹھی کا گھڑی جیسا پکا ریکارڈ نہیں بنایا ۔دو گوگی کو میرے پاس کیش پر مکمل سیٹ بیچنے کیلئے بھیج دیا ایک منٹ کیلئے مان لیاجائے میں نے گھڑی آنلائن سٹور سے خریدی پھر میرے پاس گراف کا بوکس کلم کف لنک کیسے پہنچ گیا اس کی تو Ad نہیں لگی ویب سائٹ پر اس گھڑی کے اوپر نیچے دائیں بائیں والی گھڑیاں ابھی تک نہیں بک سکیں یہ گھڑی کیسے 1 دن میں گاہک نے خرید لی گھڑی 4 سال انلائن پڑی رہی پاکستان کے کسی صحافی کو یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ گھڑی خان صاحب کی ہے شہزیب کے پروگرام کے دوران خان صاحب کے معمولی کارکنوں کو 4 سال سے گمنام پڑی ہوئی گھڑی کیسے مل گئی ؟خان صاحب پلان اچھا تھا لیکن یاد رکھیں جھوٹ کے پاں نہیں ہوتے۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ گھڑی کے متعلق لاکھوں کہانیاں سننے کے بعد میں نے بھی اپنی طرف سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا پن کف لنک اور انگوٹھی کے بغیر پہلے گھڑی کو اسلام آباد کے کباڑی سے 5کروڑ کی رسید بنواکر 300کروڑ کے گراف لمیٹڈ آڈیشن کی قیمت کو کوڑیوں کے بھا ئوپر لایا گیا ۔

واپس کریں