دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین مزاکرات نہیں چاہتا ،اس لئے روس کا جنگی آپریشن جاری رہے گا، صدر پوٹن کے ترجمان کا بیان
No image ماسکو(کشیر رپورٹ) روس نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ مزاکرات نہیں چاہتا اس لئے یوکرین میں روس کا جنگی آپریشن جاری رہے گا۔روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرے گا، کیونکہ کیف مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔ پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بارہا ایسے بیان دئیے ہیں کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین ڈی فیکٹو اور ڈی جیور، مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ہے. پیسکوف نے زور دے کر کہا کہ روس کے یوکرین میں اہداف خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھنے کے ذریعے ہی حاصل کیے جائیں گے۔روس کے صدارتی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیف مذاکرات پر آمادہ نہیں ہے، لہذا ابھی کے لیے، ہمیں مذاکرات کا شروع ہونا نظر نہیں آرہا۔
واپس کریں