دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی االیکشن کے لئے سیکورٹی فورسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے رہنمائی سے متعلق خبر کی تردید
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)14نومبر 2022۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس وقت تک حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم ہوجائیگی۔ ترجمان نے اس سلسلہ میں اخبارات، سوشل، ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی خبر جس میں الیکشن کمیشن کے حوالہ سے تحریر ہے کہ سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے راہنمائی کا فیصلہ کیا ہے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ خبر الیکشن کمیشن کے حوالہ سے بغیر کسی رابطہ و تصدیق کے اپنے طور پر شائع کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ تو کوئی ایسافیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالہ سے بغیر تصدیق کے خبر شائع کرنے پر متعلقین کو الگ سے نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
واپس کریں