دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
No image اسلام آباد۔14نومبر (کشیر رپورٹ)واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار400کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار700کیوسک اور اخراج11ہزار 700کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد18ہزار300کیوسک، اخراج18ہزار300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12ہزار800کیوسک اور اخراج 27 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد10ہزار200کیوسک اور اخراج3ہزار 200کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1520.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.226 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1147.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.665 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089ملین ایکڑ فٹ ہے۔


واپس کریں