دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی زیر انتظام جموں وکشمیر میں سیاسی حقوق بحال کئے جائیں، آنے والے سالوں میں کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کی امید ہے۔ امریکہ
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکہ نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انتخابات اور سیاسی حقوق بحال کئے جائیں۔ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص ہندوستانی زیر انتظام جموں و کشمیر پر نئی دہلی کے ساتھ اعلی سطح پر بات چیت کی ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میڈیا کشمیر میں اپنا کام جاری رکھ سکے۔ "یہ سب امن کے لیے ضروری ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں کشمیر میں امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
واپس کریں