دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ترکی ، استبول کے سیاحتی مرکز میں بم دھماکہ،6 افراد جاں بحق27زخمی
No image استنبول( کشیر رپورٹ)ترکی کے استنبول شہر کے ایک پرہجوم علاقے میں بم دھماکے میں کم ازکم 6افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے۔حکام کی طرف سے ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے یا اس کی وجہ کچھ اور ہے۔استبول کے علاقے تقسیم سکوائر کی استقلال سٹریٹ میں یہ دھماکہ ہوا۔ایک اطلاع کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔دھماکے کے وقت علاقے میں بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ یہ علاقہ ایک معروف سیاحتی علاقہ ہے۔دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بجکر بیس منٹ پہ ہوا۔حکام کے مطابق دھماکے میں5افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
واپس کریں