دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما میں سکول چھٹیاں منسوخ، مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے ہیٹر پہ پابندی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی حکام نے موسم سرما کے دوران سکولوں میں چھٹیاں ختم کر دی ہیں۔ اس سے پہلے ایک سرکاری حکمنامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران الیکٹرک ہیٹر کے استعما ل پر بھی پابندی عائید کی گئی ہے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںموسم سرما کے دوران سکولوں میں چھٹیاں نہیں کی جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے سکولوں میں '' اصلاحی کاسز'' شروع کی جار ہی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ شدید سردی کی صورتحال میں ہی سکولوںمیں چھٹیوں پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برفباری ہوتی ہے اور برفباری سے پہلے ہی موسم شدید سرد ہو جاتا ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی انتظامیہ نے سردیوں میں الیکٹرک ہیٹر کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائید کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے ہیٹر کا استعما ل عام ہے اور گھروں میں کھانا پکانے کے لئے بھی عمومی طور پر بجلی کے ہیٹر ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے ہیٹر پر پابندی کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید سرد موسم میں بجلی ہیٹر کے استعمال پر پابندی لگانا لوگوں کو سردی سے موت کے گھاٹ اتارنے کے مترادف ہے۔

واپس کریں