دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر T20ورلڈ کپ فائنل جیت لیا
No image میلبورن( کشیر رپورٹ) انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ جیت لیا۔ پاکستان کے 137کے تعاقب میں انگلینڈ نے ہدف 19ویں اوور کی آخری بال پہ حاصل کر لیا۔بین سٹوک52رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔انگلیڈن کی طرف سے بٹلر نے26، فل سالٹ نے10، ہیری بروک نے20 اور معین علی نے19رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حارث روئوف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا انتخاب کیا۔رضوان15رن بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم28بالز پہ32رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد حارث نے8 جبکہ افتخار 6بالز کھیل کر صفر پہ آئوٹ ہوئے۔ شان مسعود نے28بالز پہ38رن بنائے۔شاداب نے20 رن بنائے جبکہ نواز7رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔وسیم نے4رن بنائے،شاہین آفریدی نے 5اور حارث روئوف نے ایک رن بنایا۔ یوں پاکستان 8وکٹ کے نقصان پہ20اوور میں صرف137رن ہی بنا سکا۔انگلیڈن نے اچھی بائولنگ کے ساتھ اچھی فیلڈ سیٹنگ اور فیلڈنگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرتی رہیں۔سیم کوران نے3، عادل رشید نے2، کرس جورڈن نے2جبکہ بین سٹوک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی آخری بال پہ ایلکس ہیلز کو ایک کے سکور پر بولڈ کر دیا۔نسیم شاہ کے دوسرے اوور میں تین چوکوں کی مدد سے 14رن بنے، دواوور میں انگلینڈکا سکور21ہوا۔شاہین کے دوسرے اوور میں سات رن بنے اور ایل بی ڈبیلو کا ریویو ناکام رہا۔چوتھے اوور میں حارث روئوف کی پہلی بال پہ چوکا اور دوسری بال ڈاٹ کھیلنے کے بعد تیسری بال پہ فل سالٹ افتخار کے ہاتھوں 10سکور بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔پانچواں اوور نسیم شاہ نے شروع کیا اور پہلی بال بیٹ کرائی،اگلی بال لیگ سائیڈ پہ وائیڈ اور بائی کے چار، یوں 5رن بن گئے۔ چھٹے اوور میں حارث روئوف نے بٹلر کو رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا اور یوں انگلینڈ کی تیسری وکٹ 45کے سکور پر گر گئی،13ویں اوور میں بروک کی وکٹ گری اور 19ویں اوور میں معین علی کی صورت 5ویں وکٹ گری۔انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر T20ورلڈ کپ فائنل جیت لیا
میلبورن( کشیر رپورٹ) انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ جیت لیا۔ پاکستان کے 137کے تعاقب میں انگلینڈ نے ہدف 19ویں اوور کی آخری بال پہ حاصل کر لیا۔بین سٹوک52رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔انگلیڈن کی طرف سے بٹلر نے26، فل سالٹ نے10، ہیری بروک نے20 اور معین علی نے19رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حارث روئوف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا انتخاب کیا۔رضوان15رن بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم28بالز پہ32رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد حارث نے8 جبکہ افتخار 6بالز کھیل کر صفر پہ آئوٹ ہوئے۔ شان مسعود نے28بالز پہ38رن بنائے۔شاداب نے20 رن بنائے جبکہ نواز7رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔وسیم نے4رن بنائے،شاہین آفریدی نے 5اور حارث روئوف نے ایک رن بنایا۔ یوں پاکستان 8وکٹ کے نقصان پہ20اوور میں صرف137رن ہی بنا سکا۔انگلیڈن نے اچھی بائولنگ کے ساتھ اچھی فیلڈ سیٹنگ اور فیلڈنگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرتی رہیں۔سیم کوران نے3، عادل رشید نے2، کرس جورڈن نے2جبکہ بین سٹوک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی آخری بال پہ ایلکس ہیلز کو ایک کے سکور پر بولڈ کر دیا۔نسیم شاہ کے دوسرے اوور میں تین چوکوں کی مدد سے 14رن بنے، دواوور میں انگلینڈکا سکور21ہوا۔شاہین کے دوسرے اوور میں سات رن بنے اور ایل بی ڈبیلو کا ریویو ناکام رہا۔چوتھے اوور میں حارث روئوف کی پہلی بال پہ چوکا اور دوسری بال ڈاٹ کھیلنے کے بعد تیسری بال پہ فل سالٹ افتخار کے ہاتھوں 10سکور بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔پانچواں اوور نسیم شاہ نے شروع کیا اور پہلی بال بیٹ کرائی،اگلی بال لیگ سائیڈ پہ وائیڈ اور بائی کے چار، یوں 5رن بن گئے۔ چھٹے اوور میں حارث روئوف نے بٹلر کو رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا اور یوں انگلینڈ کی تیسری وکٹ 45کے سکور پر گر گئی،13ویں اوور میں بروک کی وکٹ گری اور 19ویں اوور میں معین علی کی صورت 5ویں وکٹ گری۔
واپس کریں