دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کے تحقیقاتی ایجنسیاں مودی حکومت کے ' پالتو جانوروں' کی طرح کام کر ہی ہیں، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی کا انکشاف
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی کی تحقیقاتی ایجنسیاں وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے ' پالتو جانوروں' کی طرح کام کر رہی ہیں جبکہ ہندوستانی کی عدالتیں بھی مودی حکومت کی انتقامی کاروائیوں پر مبنی اقدامات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ معاملے میں ملوث شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے شیو سینا کو تنقید کرنے پر مخالفانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ہندوستانی کی تحقیقاتی ایجنسیاں مودی حکومت کے ' پالتو جانور' کی طرح کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی حمایت کی پاداش میں منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں گرفتاریوں، قید اور جائیدادوں کی ضبطگی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
واپس کریں