دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست ، انگلیڈ نے ہندوستان کو10وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی
No image ایڈلیڈ(کشیر رپورٹ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو ذلت آمیز شکست دے دی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ہندوستان کی ٹیم 20اوور میں6وکٹوں کے نقصان پہ168رن بنا سکی۔راہو ل نے5، روہت شرمانے27، ورات کوہلی نے50،سوریا کمار یادیو 14، یاردک پانڈیا نے63اور رشبا پنت نے6رن بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے3، عادل رشید نے1، اور کرس ووکس نے1وکٹ لی۔ انگلینڈ کے بائولر ز نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو باندھ کر رکھا اور انہیں کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ آخری پانچ اوور میں ہندوستانی کھلاڑی کچھ تیز کھیل کر سکور168تک پہنچانے کے قابل ہوئے۔
انگلینڈ کے اوپنرز نے ہی مطلوبہ سکور مکمل کر لیا، جوس بٹلر نے49بالز پہ80اور ایلکس ہیلز نے47بالز پہ86رن بنائے۔بٹلر اور ہیلز نے ہندوستان کے ہر بائولر کی درگت بنائی اور ہندوستان کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا۔ہندوستانی کھلاڑی بے بسی کے عالم میں انگلینڈ کے ہاتھوں بری طرح پٹتے رہے۔ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے آئی تھی لیکن عبرت ناک شکست سے دوچار ہو کر ہندوستان واپسی کے ٹکٹ کٹوا رہی ہے۔پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آسانی سے شکست دے دی تھی۔ورلڈ کپ کا فائنل13نومبر، اتوار کو آسڑیلیا کے میلبورن کرکٹ گرائوند میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔
واپس کریں