دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پہ چین کا پاکستانی عوام کو سرکاری سطح پہ مبارکباد
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) چین نے ' آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ' کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سرکاری سطح پہ مبارکبا د دی ہے۔پاکستان میں قائم چین کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین اس کامیابی پہ پاکستان کے عوام کو سرکاری سطح پر مبارکبا دپیش کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کی یونیورسٹیوں ، کالجز میں سیمی فائنل کے اس میچ کو دکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے اور اس موقع پر چین میں زیر تعلیم پاکستان طالب علموں کی بڑی تعداد نے آسڑیلیا میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میچ کو براہ راست دیکھا۔چین کے سفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا کہ چین پاکستانی عوام کے ساتھ خوشیاں بانٹنے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔
واپس کریں