دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح پہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا جشن، سرینگر کے لال چوک میں مٹھائی تقسیم کرتے کشمیری کی وڈیو وائرل
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح سے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے جوش و خروش سے پاکستان کی کامیابی کا جشن منایا۔سوشل میڈیا پہ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک کشمیری سرینگر کے لال چوک میں پاکستان کی کامیابی پہ راہگیروں مٹھائی بانٹ رہا ہے۔ واضح رہے کہ لال چوک میں ہر وقت بڑی تعداد میں ہندوستانی فورسز اہلکار متعین ہوتے ہیں۔ وڈیو میںلال چوک میں مٹھائی تقسیم کرنے والے کشمیری نے کشمیری زبان میں کہا کہ میچ جیتنے پہ میں پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور نیدر لینڈ کو بھی مبارک، پاکستان کی کامیابی سے ہم کشمیریوں کے دل خوش ہو گئے ہیں،آج پاکستان جیتا ہے کل انگلینڈ میچ جیتے گا اور ہندوستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا، اس ہندوستان نے ہماری عمریں کھا لیں ہیں، کشمیر ہمارا ہے، اگر مودی یہاں سونے کی سڑکیں بھی نچھا دے تو پھربھی ہم پاکستان کے ساتھ ہیں،پاکستان کو بہت بہت مبارک۔سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح پہ مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر جشن منایا گیا ، لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔
واپس کریں