دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں بہترین گورننس کا نظام قائم ہے، وزیر اطلاعات
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 9 نومبر 2022۔وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے اپوزیشن رہنمائوں کی اسلام آباد اور مظفرآباد میں پریس کانفرنسوں کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے جو بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے مگر حکومت ہر صورت بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ چونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے وہ پریس کانفرنسوں میں بے سروپا الزامات کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی یاداشت کے لئے یہ کہنا ضروری ہے کہ ان کے قائد کے معاہدہ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سردخانے کی نظر ہوا ،جبکہ ن لیگ کی قیادت کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ان کے قائد نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوے بھارتی حکمرانوں سے ساڑھیوں کے تبادلے کئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کئے اور سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے کو پوری قوت سے اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں بہترین گورننس کا نظام قائم ہے جو کشمیری عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلیے دن رات ایک کئے ہوے ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان بلدیاتی انتخابات کیلیے ہرعزم ہیں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی مسترد جماعتیں ہیں اس لئے دونوں جماعتیں اکٹھی ہو کر عوام کی توجہ حاصل کرنے کا ناٹک کر رہی ہیں مگر پچھلے تیس سال سے ان دونوں جماعتوں نے عوام کا جو استحصال کیا ہے عوام اب ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں الگ الگ گروپ قائم ہیں جو ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں رہتے ہیں ایسے عناصر سے تحریک انصاف کی عوامی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واپس کریں