دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی
No image سڈنی (کشیر رپورٹ) پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو با آسانی7وکٹو ں سے شکست دے دی اور پاکستان فائنل میں پہنچ گیا،کل انگلینڈ اور ہندوستان کے دوسرے سیمی فائنل میں فیصل ہو گا کہ 13نومبر کو کون سی ٹیم فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوورکی تیسری بال پہ فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا، ایلن نے4رن ربنائے۔چھٹے اوورپہ حارث روئوف کی آخری بال پہ شاداب نے ڈیون کنوے کو رن آئوٹ کر دیا، کنوے نے21رن بنائے۔ 7اوور کے اختتام پہ نیوزی لینڈ کا سکور2وکٹوں کے نقصان پہ45رہا۔محمد نواز نے اپنے پہلے اوور کی آخری بال پہ گلن فلپ کا خود ہی کیچ لے کر آئوٹ کر دیا اور یوں8اوور میں49کے سکور پہ نیوزی لینڈ کے تیسری وکٹ گر گئی۔شاداب کے 9ویں اوور کے اختتام پہ سکور52رہا۔10اوور کے اختتام پہ نیوزی لینڈ کا سکور59ہو گیا۔17ویں اوور مین شاہین آفریدی نے کین ولیم سن کو 46کے سکور پر بولڈ کر دیا۔یوں117کے سکور پہ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی۔کین کو آئوٹ کر کے شاہین آفریدی نے ڈین مچل کے ساتھ ان کی طویل پارٹنر شپ توڑ دی جو پاکستان کے لئے خطرناک ہوتی جا رہی تھی۔17ویں اوور کے اختتام پہ نیوزی لینڈ کا سکور123ہو گیا۔نسیم شاہ کے18ویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے10رن بنے اور سکور133ہو گیا۔19واں اوور حارث روئوف نے شروع کیا ، پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ دو سکور بنے،اگلی بل پہ سنگل،اگلی بال پہ چوکا لگ گیا،آخری بال پہ دو سکور بن گئے، ڈیری مچل کی ففٹی مکمل ہو گئی اور سکور144ہو گیا۔ آخری اوور نسیم شاہ نے شروع کیا اور پہلی بال پہ دو سکور بن گئے،دوسری بال بیٹ ہوئی لیکن بیٹسمینوں نے بھاگ کر ایک رن لے لیا،تیسری بال پہ شاٹ لگی لیکن ایک ہی سکور بن سکا،اگلی بال یارکر اور ایک ہی سکور بنا،اگلی بال پہ دو سکور بن گئے،آخری بال بیٹ ہوئی لیکن بھاگ کر ایک رن بنا لیا۔ یوں 20اوور میں نیوزی لینڈ نے4وکٹوں کے نقصان پہ 152رن بنائے۔ ڈیری مچل 53اور جیمز نیشان16رن پہ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ فن ایلن نے4، ڈیون کنوے نے21، کین ولیم سن نے46اور گلن فلپ نے 6رن بنائے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 4اوور میں24رن دے کر 2وکٹیں اور محمد نواز نے 2اوور میں 12رن دے کر ایک وکٹ لی، نسیم شاہ نے 4اوور میں 30رن ، حارث روئوف نے 4اوور میں32رن ، محمد وسیم نے 2اوور میں15رن اور شاداب نے 4اوور میں33رن دئے۔اس ورلڈ کپ کے 5میچوں میں39رن بنانے والے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا۔رضوان نے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی بال پہ ہی چوکا لگا دیا۔تیسرے بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ بابر اعظم کا کیچ کیپر نہ پکڑ سکا، اگلی بال پہ سنگل،پہلے اوور میں7رن بنے۔دوسرا اوور ٹم سائوتھی نے شروع کیا،بابر اعظم دبائو میں نظر آ رہے تھے،اس اوور میں صرف 2رن بنے۔ٹرنٹ کی دوسری بال پہ بابر نے چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ رضوان نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ2رن،اوور کی آخری بال پہ بھی رضوان نے چوکا لگا کر سکور تیسرے اوور کے اختتام پہ24کر دیا، ٹرنٹ بولٹ کے اس اوور میں تین چوکے لگے۔لوکی فرگوسن کے اگلے اوور کی پہلی بال پہ ہی رضوان نے سٹیٹ شاٹ پہ چوکا لگا دیا اور اگلی بال پہ دو رن لے لئے،اگلی بال پہ سنگل،ایک ڈاٹ بال کھیلنے کے بعد پانچویں بال پہ رضوا ن نے سنگل لے لیا اور اگلی بال پہ کوئی سکور نہ بن سکا۔4اوور کے اختتام پہ سکور 32ہو گیا۔سائوتھی کے اگلے اوور کی پہلی ہی بال پہ رضوان نے جارحانہ انداز میں چوکا لگا دیا،اور اگلی بال پہ بھی اسی انداز میں دوسرا چوکا،اگلی بال پہ سنگل،الگی لیگ سائیڈ ہی وائیڈ بال،اگلی بال پہ بابر اعظم نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل، اس اوور میں15رن بنے اور پاکستان کا سکور 5اوور میں47ہو گیا۔پاور پلے کا آخری اوور لوکی فرگوسن نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ کٹ شاٹ پہ بیک سائیڈ پہ رضوان نے چوکا لگا دیا، یوں پاور پلے کے6اوور میں پاکستان نے55رن بنائے جس میںرضوان28اور بابر نے 25رن بنائے۔اب نیوزی لینڈ نے سپن بائولر مچل سینٹرن کو لایا،پہلی با ل پہ سنگل،دوسری ڈاٹ، تیسری پہ بھی سنگل،چوتھی پہ سنگل،اگلی بال پہ لیگ سائیڈ پہ بابر کا چوکا۔10اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور87ہو گیا جس میںرضوان41اور بابر نے42رن بنائے۔11ویں اوور میں بابر کی ففٹی مکمل ہو گئی،انہون نے38بالز پہ0 5 رن مکمل کئے۔13ویں اوور میں ٹرینٹ کی چوتھی بال پہ بابر شاٹ مارتے ہوئے بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے،بابر نے42بالز پہ53رن بنائے۔ون ڈائون محمد حارث آئے۔14ویں اوور میں رضوان کے ففٹی مکمل ہوئی، رضوان نے36بالز پہ50بنائی۔14اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور113ہو گیا۔
15اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور122ہو گیا۔اب پاکستان کو5اوور میں تقریبا6کی اوسط سے31رن کی ضرورت تھی۔17ویں اوور میں ٹرینٹ کی آخری بال پہ رضوان کیچ آئوٹ ہو گئے، انہوں نے 43بالز پہ57رن بنائے۔یوں133کے سکور پہ پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی۔اب شان مسعود بیٹنگ کے لئے آئے۔18ویں اوور میں حارث نے چوتھی بال پہ پہلے چوکا اور پھر چھکا لگا دیا،یوںلوکی فرگوسن کے اس اوور میں13رن بنے۔اب پاکستان کو 2اوور میں صرف8رن کی ضرورت تھی۔19واں اوور مچل سانتھنر نے شروع کیااور پہلی بال ڈاٹ اور دوسری بال پہ ایک بار پھر حارث کا کیچ چھوڑ دیا گیا، ایک رن بھی بن گیا،اگلی بال پہ بھی سنگل،اگلی بال پہ بھی سنگل، پانچویں بال پہ بائی کے3رن بن گئے،اوور کی آخری بال پہ حارث لیگ سائیڈ پہ کیچ آئوٹ ہو گئے،حارث نے26بالز پہ30رن بنائے۔یوں151کے سکور پہ پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جبکیہ جیت لے لئے صرف دو رن درکار تھے۔ آخری اوور کی پہلی بال لیگ سائیڈ سے وائیڈ ہو گئی اور سکور برابر ہو گیا،اگلی بال پہ شان مسعوو نے وننگ شاٹ پہ سنگل لے کر پاکستان کو فتح یاب کر دیا۔

واپس کریں