دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر کاریاستی درجہ کسی بھی وقت بحال ہوسکتا ہے۔ہندوستانی وزیر خزانہ کا اعلان
No image سری نگر(کشیر رپورٹ) ہندوستان کی' بی جے پی ' حکومت نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کسی بھی وقت بحال کی جا سکتی ہے۔مودی حکومت نے5اگست2019کو قانون سازی کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کر دیا تھا۔اس اقدام سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں مزید فوجی دستے متعین کئے گئے تھے۔
ہندوستان کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے' مرکز اور ریاستی تعلقات' کے عنوان سے تقریب میں کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔وزیر خزانہ نے 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق مرکز کے ذریعہ ریاستوں کو فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کو 2014-15 میں قبول کیا تھا کہ تمام ٹیکسوں کا 42 فیصد اس وقت تک 32فیصد سے بڑھ کر ہونا چاہئے۔ ریاستوں کو دیا گیا ہے،فائنانس کمیشن نے کہا ہے کہ اب اسے بڑھا کر 42 فیصد کریں گے جس کا مطلب ہے کہ مرکز کے پاس اس سے کم رقم ہوگی، اس اقدام سے ریاستوں کو رقم کا 42 فیصد ملتا ہے اب 41 فیصد کم ہو گیا ہے کیونکہ جموں و کشمیر اب ریاست نہیں ہے ،تاہم جلد ہی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہو سکتی ہے۔
واپس کریں