دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ورلڈ کپT20 کا پہلا سیمی فائنل 9نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ اور10نومبر کو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ہو گا
No image میلبورن(کشیر رپورٹ)آسڑیلیا میں جاری ' آئی سی سی' کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9نومبر کو سڈنی میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان10نومبر کوایڈلڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 13نومبر کو میلبورن میں ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی نیدر لینڈ سے غیر متوقع شکست اور ایڈلڈ کے میدان میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی سے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔گروپ Bمیں ہندوستان پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پہ ہے جبکہ گروپ Aمیں نیوزی لینڈ پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پہ ہے ۔
واپس کریں