دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بحرہندمیں چین کے بحری جہاز کی موجودگی سے ہندوستان پریشانی کا شکار، اگنی سیریز کے میزائیل تجربات ملتوی کرنے کا امکان
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) بحر ہند میں چین کے بحری جہاز کی موجودگی سے ہندوستانی حکومت پریشانی کا شکار ہے اور اس وجہ سے ہندوستان دور مار میزائیل کا تجربہ ملتوی کر سکتا ہے۔چین کا یوآن وانگ 6 چینی جہاز بحر ہندو میں موجود ہے جو سیٹلائٹ لانچوں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ہی طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی نگرانی بھی کر سکتا ہے۔ہندوستان خلیج بنگا میں میزائیل تجربات کی تیاری میں مصرف ہے اور چین کے اس بحری جہاز کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستان شدید پریشانی کا شکار ہے اور اپنے میزائیل تجربات ملتوی کرنے پر غور کر رہا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق چین کا جاسوسی جہاز انڈونیشیا کے راستے سے بحر ہند میں داخل ہوا ہے اور بھارتی بحریہ بحر ہند میں داخل ہونے کے بعد سے ہی چینی بحریہ کے اس جہاز کی نگرانی کر رہی ہے۔اس سے قبل بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اپنے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے 10 اور 11 نومبر کے درمیان خلیج بنگال میں نو فلائی زون کو وسعت دینے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا، کسی بھی میزائل ٹیسٹ سے قبل اس طرح کا نوٹس پہلے ہی جاری کیا جاتا ہے۔ہندوستانی محکمہ دفاع کا کہنا ہے، جب بھی بھارت کسی ہتھیار کا کوئی تجربہ کرنے والا ہوتا ہے، چین مسلسل اسی وقت اپنے ایسے جاسوس جہاز بحر ہند میں بھیج دیتاہے۔اس وجہ سے ہندوستان اپنے اگنی سیریز کے میزائیل ٹیسٹ ملتوی کرنے پر غور کررہا ہے کیونکہ چین کا بحری جہاز مزائیل کی رفتار، درستگی اور رینج کا آسانی سے پتہ لگا سکتا ہے۔
واپس کریں