دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ' یوم شہدائے جموں' عقیدت و احترام سے منائے گی، سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 6 نومبر ''یوم شہدا جموں '' عقیدت و احترام سے منائے گی۔انہوں نے آزاد کشمیر،پاکستان اوردنیا بھر میں کشمیریوں اور باالخصوص مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیرکے عہدے داران اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 نومبر کو تقریبات اور سیمنارز کا انعقاد کر کے ان عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے نومبر1947کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ استبداد کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔
چوہدری طارق فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ تقسیم برصغیر کے دوران مسلم اکثریتی علاقے جموں کی عوام کو آزادی کی حمایت کی پاداش میں ڈوگرہ مہاراجہ کے مظالم کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو نومبر 1947 کے آغاز میں آزاد خطے اور پاکستان بھیجے جانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ سے زائد نہتے مرد، خواتین اور بچوں کا ڈوگرہ فورسز اور ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنک نے منصوبہ بندی سے سامبا کے جنگلات میں قتل عام کیا۔اور یوں جموں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج موودی حکومت مقبوضہ ریاست جموں کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کرنے، اور مقبوضہ ریاست میں غیرریاستی ہندں کو آباد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہو ں نے لیگی کارکنان سے کہا کہ وہ 6 نومبر کویوم شہدا جموں کے موقع پر لاکھوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہندوستان کے ان ناپاک عزائم کو بے نقاب کریں۔
واپس کریں