دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قطر میں ہندوستانی بحریہ کے8سابق اہلکاروں کو سیکورٹی بیورو نے گرفتار کر لیا، ہندوستان کا جاسوس نیٹ ورک بے نقاب
No image دوھا(کشیر رپورٹ) قطر میں ایک دفاعی خدمات سرانجام دینے والی کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سیکورٹی بیورو نے گرفتا ر کر لیا ہے،ان افراد کی گرفتاری پہ ہندوستانی حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ہندوستانی حکومت ان افراد کی رہائی کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ افراد ہندوستان کے لئے خفیہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔بادی النظر میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ افراد ہندوستان کے لئے قطر کے خلاف جاسوسی و دیگر خطرناک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ہندوستانی وزار ت خارجہ نے ان افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں قطر میں کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔ہندوستان کی وزارت خارجہ جس طرح ان اہلکاروں کی رہائی اور انھیں انڈیا واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے اس سے واضح ہے کہ یہ پراسرار معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔
ہندوستانی بحریہ کے یہ سابق اہلکار قطر کی ایک کمپنی الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز کے لیے کام کرتے تھے۔ یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔ہندوستانی بحریہ کے ان سابق اہلکاروں کی گرفتاری سے قطر کے خلاف اور مشرق وسطی میں ہندوستان کا ایک بڑے جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔انڈین بحریہ کے جن آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ان میں سبکدوش کمانڈر پورنیندو تیواری بھی شامل ہیں جو کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔قطر میں انڈیا کے ان سابق اہلکاروں کی گرفتاری پراسرار بنی ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے اخبارات میں بھی کہیں کوئی خبر نظر نہیں آئی۔ایک کو چھوڑ کر باقی سات اہلکاروں کے نام بھی سامنے نہیں آئے ہیں۔واضح رہے کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں ۔
واپس کریں