دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر پولیس کی ملیشیا میں مقیم کشمیری تاجرکے خلاف فیس بک پہ پوسٹ لگانے پر گرفتاری اور جائیداد ضبطی کی کاروائی
No image سرینگر۔ مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس نے ملیشیا میں مقیم ایک کشمیری تاجر کو فیس بک پر مقبوضہ کشمیر میں انڈین افراد کوآباد کرنے کے خلاف ایک پوسٹ لگانے پر گرفتاری اور جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی شروع کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملیشیا میں ہنڈی کرافٹ سے وابستہ کشمیری تاجر شاہ نے اس سال جون میں وادی کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کے قیام سے متعلق فیس بک پہ ایک پوسٹ لگائی تھی اور اس پوسٹ کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا تھا۔ملیشیا میں مقیم تاجر شاہ کبھی کبھار ہی کشمیر آتا ہے۔دلباغ سنگھ کے مطابق انڈین پولیس اس کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے بھی رابطہ کر رہی ہے اور اس کی جائیداد ضبط کرنے کے سلسلے میں محکمہ مال سے اس کی جائیداد کی تفصیل معلوم کی جار ہی ہے۔
واپس کریں