دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جڑواں شہروں میں مظاہروں کی وجہ سے جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رہے، شہریوں کو ٹریفک بندش کا سامنا
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں ' پی ٹی آئی' کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرجمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔گزشتہ روز بھی جڑواں شہروں میں کئی مقامات پہ ' پی ٹی آئی' کے مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہوئے جس سے شہریوں کو تکلیف اٹھانا پڑی۔جمعہ کو مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں ہی رہے۔
اسلام آباد پولیس نے طرف سے جمعہ کو بتا یا گیا کہ نماز جمعہ کے بعد فیض آباد، کھنہ پل، روات، ترنول، بھارہ کہو بازار، سنگجانی پر احتجاج کے امکانات ہیں،کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس کو ہدایت کی گئی ہے اسلام آباد میں آمد و رفت کے راستے کھلے رکھے جائیں،قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے،مگر کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد میں راستوں کی صورتحال ایف ایم 92.4 پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا،کسی بھی ہنگامی صورتحال اور راستوں کی بندش کے متعلق پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔
واپس کریں