دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت نے آزاد ی پسند سینئر کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کا سرینگر میں واقع گھر ضبط کر لیا
No image سرینگر (کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں سینئر حریت رہنما سید شبیر احمد شاہ کے گھر کو ہندوستانی حکومت نے ضبط کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حریت کانفرنس کے سینئر آزادی پسند رہنما سید شبیر احمد شاہ کے گھر پہ ہندوستانی ' این آئی اے' انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فورسز کے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے گھر کو اپنے تحویل میں لے کر سیل کر دیا ہے۔ہندوستانی حکام کے مطابق شبیر احمد شاہ کے گھر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت تحویل میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی فنڈنگ سے منسلک ہے۔ ہندوستانی حکام نے مزید بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعات کے تحت سری نگر کے سنت نگر علاقے میں آفندی باغ میں واقع شبیر شاہ کی ایک غیر منقولہ جائیداد کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔
شبیر شاہ اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں 25 جولائی 2017 کو جموں و کشمیر میں منی لانڈرنگ کیس میں این آئی اے کے ذریعہ گرفتاری کے بعد انہیں سری نگر سے منتقل کیا گیا تھا۔شبیر شاہ کی عمر کا طویل عرصہ ہندوستانی جیلوں میں قید میں گزرا ہے اور وہ پندرہ سال کی عمر سے مسلسل ہندوستان کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان کا شمار مقبوضہ کشمیر کے سینئر آزادی پسند رہنمائوں میں ہوتا ہے۔
واپس کریں