دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور چین کے درمیان ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں تجارت ہو گی
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)پاکستان اور چین کے درمیان اب ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوان میں تجارتی لین دین ہو گا، اس سلسلے میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور عوامی بنک چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اسیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد اور چین چینی مرکزی بنک کے سربراہ یی گینگ نے مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کئے۔ اس معاہدے سے پاکستان اور چینی کمپنیوں، تاجروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان کا چین کے ساتھ تجارت کے لئے ڈالر پر انحصار کم اور غیر ملکی کھاتے پر دبا ئوکم ہو جائے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان 2011 سے کرنسی تبادلے کا معاہدہ ہے لیکن سابقہ معاہدہ بڑے پیمانے پر تجارت مقاصد کے لئے غیر موثر تھا۔ ما اس معاہدے سے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آزادانہ طور پر سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا اور دوسری طرف پاکستان کو مقامی چینی مارکیٹ سے قرض لینے میں سہولت ملے گی۔
واپس کریں