دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان پر حملہ، ملک میں حالات خراب کرنے کی ایک بڑی سازش
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)تحریک انصاف کے مارچ کے کنٹینر پر سوار عمران خان اور دیگر افراد ہر فائرنگ کے واقعہ سے جہاں ایک طرف عمران خان کی سیکورٹی کے انتظامات پہ سوالات کھڑے ہوئے ہیں وہاں یہ بات بھی سامنے آر ہی ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو انتشار کو ہوا دیتے ہوئے پاکستان میں حالات خراب سے خراب تر کرنا چاہتے ہیں۔ فائرنگ سے عمران خان کی ٹانگ پہ گولی لگی ۔ عمران خان کسی بلٹ پروف حفاظتی انتظامات کے بغیر کنٹینر کی چھت پہ سوار تھے۔ حملہ آور کے لئے انہیں نشانہ بنانا مشکل نہ تھا۔ سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو پر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں حملہ آور نے محض ایک ایک گولی سے ان کی جان لے لی۔یوں ان خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ حملہ آور عمران خان کی جان لینے کے بجائے انہیں زخمی کرنا چاہتے تھے تا کہ ملک میں سیاسی انتشار اور تخریبی مظاہروں کے ذریعے ملک کو تباہ کن صورتحال سے دوچار کر دیا جائے۔عمران خان کی حفاظت کے لئے پنجاب حکومت اور خود عمران خان اور تحریک انصاف کے انتظامات کئے گئے تھے۔عمران خان پر اس حملے کی اعلی ترین سطح پر سخت تحقیقات کی جانی چاہئے تاکہ اس حملے کے ذریعے ملک کے خلاف ایک بڑی سازش کو بے نقاب کیاجا سکے۔
واپس کریں