دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف کے رہنمائوں کاتحقیقات مکمل ہونے سے پہلے سیاسی مخالفین کے خلاف الزامات کا سلسلہ
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)گوجرانولہ میں عمران خان پر فائرنگ کے معاملے میں تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اس واقعہ کی تفصیل سامنے آ سکتی ہے تاہم تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے فائرنگ کے اس واقعہ کو سیاسی مخالفت میں استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش بھی نظر آ رہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے نام لیتے ہوئے ان کے خلاف کسی ثبوت کے بغیر، محض اپنے شک کی بنیاد پر الزامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شخص کی ہلاکت اور عمران خان سمیت14افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے تاہم اس واقعہ کو سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا سراسر غلط اقدام ہے ۔ اس واقعہ کو بنیاد بناتے ہوئے، ملک میں انتشار پیدا کرنا، حالات خراب کرنا نہ تو ملک اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے۔

واپس کریں