دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو33رن سے شکست دے کر میچ جیت لیا
No image سڈنی(کشیر رپورٹ)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو33رن سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ نویں اوور میں بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور جنوبی افریقہ کو 5اوور میں73رن کا ہدف ملا جو وہ نہ بنا سکا۔تفصیلات کے مطابقپاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا تاہم رضوان اور بابر گزشتہ میچوں کی طرح اس بار بھی ناکام رہے۔ پہلے رضوان4رن بنا کرپرنل کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور اس کے بعدبابر اعظم 15بالز پہ6رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔اس کے بعد محمد حارث نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے28رن بنا کر سکور کچھ بہتر بنایا تاہم شان مسعود چھ بالوں پہ صرف 2رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔محمد نواز نے بائیس بالز پہ28رن بنائے اور وہ رن آئوٹ ہو گئے۔ افتخار نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35بالزپہ 51رن بنائے اور شاداب خان نے صرف22بالز پہ چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے52رن بنائے۔ دونوں چھکے مارنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوئے۔نسیم شاہ نے تین بالز پہ5حارث روئوف دو بالز پہ3رن بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔پاکستان نے 185رن بنا کر جنوبی افریقہ کو186رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے انرچنوٹجے نے41رن دے کر4وکٹیں حاصل کیں جبکہ وین پرنل، کاجیسو ربادا،لنگی نورٹجی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں ہی کوئٹن ڈی کلاک کو کیچ آئوٹ کرا دیا اور صرف ایک رن دیا۔نسیم شاہ نے اپنے پہلے اوور میں ایک وائیڈ، ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ14رن دیئے۔شاہین نے دوسرے اوور میں رائیلی روسو کو کیچ آئوٹ کر دیا،روسو نے 7رن بنائے۔شاہین نے اس اوور میں بھی صرف 1رن دیا۔حارث روئوف نے پہلے اوور میں چار چوکوں کے ساتھ 20رن دئیے۔4اوور میں جنوبی افریقہ کا سکور 2وکٹوں کے نقصان پہ36ہوگا۔ نسیم شاہ نے پانچویں اوور میں 3رن دیئے۔حارث نے اگلے اوور میں 17رن دیئے۔ شاداب نے اپنے پہلے اوور میں ہی دو کھلاڑیوں، باووما اوربلسے کو آئوٹ کر دیا اور صرف 2رن دیئے۔9اوور مکمل ہونے پر بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا، اس وقت جنوبی افریقہ کا سکوری4وکٹوں کے نقصان پہ69تھا۔
بارش کی وجہ سے اوور اور سکور کم کر دیئے گئے، اب جنوبی افریقہ کو 5اوور میں73رن بنانے ہیں یعنی تقریبا ساڑھے چودہ کی اوسط۔ شاداب کے اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے14رن بن گئے۔ اگلا اوور شاہین آفریدی نے شروع کیا اور پہلی بال پہ دو رن، دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال پہ چوکا،پھر چوکا،اگلی بال پہ اونچی شاٹ اور وسیم نے کیچ پکڑ کرکلاسن کو15کے سکور پر آئوٹ کر دیا،اس اوور میں11رن بنے، اب جنوبی افریقہ کو 3اوور میں47رن درکار۔اگلا اوور وسیم نے شروع کیا، پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ بھی سنگل،تیسری یارک بال پہ بھی سنگل ہی بن سکا،اگلی بال پہ بھی سنگل ہی بن سکا،اگلی بال پہ وین پرنل ایل بی ڈبلیو آئوٹ،یوں جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی،.اگلی بال ڈاٹ۔ نسیم شاہ کے اگلے اوور میں پہلی بال پہ2رن بنے،اگلی بال ڈاٹ رہی،تیسری بال پہ ٹرسٹان بائونڈری پہ نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور جنوبی افریقہ کی 7ویں وکٹ بھی گر گئی،اگلی بال ڈاٹ رہی،آخری بال بھی ڈاٹ رہی۔ اب6بالز پہ جنوبی افریقہ کو 41رن بنانے تھے۔ آخری اوور حارث روئوف نے شروع کیا،پہلی بال پہ سنگل ، دوسری بال پہ دو رن بنے تاہم دوسرا رن لیتے رن آئوٹ کی اپیل، امپائر نے تھرڈ امپائر کو ریفر کیا اور ربادا ایک کے سکور پہ آئوٹ قرار اور جنوبی افریقہ کی 8ویں وکٹ گر گئی، اگلی بال ڈاٹ رہی،اگلی بال پہ نورٹجیاونچی شاٹ کھیلتے ہوئے محمد حارث کے ہاتھوںایک سکور بنا کر آئوٹ ہو گئے،اگلی بال پہ سنگل،آخری بال پہ چوکا لگ گیا اور یوں جنوبی افریقہ 33رن سے ہا رگیا۔شاہین آفریدی نے3،شاداب نے 2 جبکہ نسیم شاہ، حارث روئوف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واپس کریں