دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ،حکومت چند سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفر آباد۔ آزاد کشمیر میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے کی صورتحال میں حکومت کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بعض سخت اقدامات پر غور کر ہی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا دوبارہ نمودار ہو رہا ہے جس پر حکومت صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے چند سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کروناجس تیزی سے آزادکشمیر میں بالعموم اورمظفرآباد اور راولاکوٹ میں بالخصوص دوبارہ سراٹھارہاہے ، یہ بہت تشویشناک ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے چند سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
واپس کریں