دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' پی ٹی آئی' حکومت کو بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں، راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کے پی کے اور پنجاب پولیس سمیت ڈویژن کی سطح پر انتخاب کی تجویز نامکمل ہے،اس سلسلہ میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے کہ فوج کی نگرانی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخاب یقینی بنائے جائیں۔سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عمران خان کے لانگ مارچ کوانتشار مارچ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان جس راہ پر گامزن ہے اس کی منزل انتہائی بھیانک ہے۔پاکستان میں خانہ جنگی اور افراتفری صرف اور صرف ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اقتصادی طورپر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،بربادی کا تمام سامان عمران خان کے دور میں فراہم ہوا،آج ہندوستانی میڈیا جس طرح عمران خان کو پیش کررہا ہے اس سے عیاں ہے کہ یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ آر ایس ایس کا راہنما ہے۔اپنے ا یک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قومی اتحاد اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ قومی ڈائیلاگ کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز ملک کے اندر استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں،وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ہاتھ کچھ نہیں بچے گا۔جمہوری پاکستان ہی سلامتی اور ترقی کا ضامن ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتشار خان کی باتوں پر دھیان نہ دیں،آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں،غیر جانبدار شفاف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، سکیورٹی کی فراہمی حکومت آزادکشمیر کی ذمہ داری ہے،حکومت اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

واپس کریں