دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزا د کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں کل2343نشستوں کے لئے امیدواران کی کل حتمی تعداد11582
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)2نومبر 2022۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 24اکتوبر 2022ء شام 4بجے تک ریٹرننگ آفیسرز صاحبان کے پاس بلدیاتی انتخابات 2022میں حصہ لینے والے امید واران لوکل کونسلز نے 10اضلاع میں کل 13637کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔ جن میں سے 428کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے اور 1604امید واران نے انتخابی عمل سے دستبردار اور 23امید وار ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد امید واران کی حتمی تعداد 11582ہے۔ ضلع بھمبرمیں تعداد امیدواران 1347، تعداد کاغذات مسترد 52، تعداد ستبردار امیدواران 101، تعداد حتمی امید واران1194، ضلع نیلم میں تعداد امیدواران735، تعداد کاغذات مسترد07،تعداد ستبردار امیدواران164، تعداد حتمی امید واران564، ضلع میر پور میں تعداد امیدواران1387 ، تعداد کاغذات مسترد 43، تعداد ستبردار امیدواران 81، تعداد حتمی امید واران1263،ضلع جہلم ویلی میں تعداد امیدواران699، تعداد کاغذات مسترد 11، تعداد ستبردار امیدواران 119، تعداد حتمی امید واران 569، ضلع کوٹلی میں تعداد امیدواران 2570، تعداد کاغذات مسترد 104، تعداد ستبردار امیدواران299، تعداد حتمی امید واران2167، ضلع سدھنوتی میں تعداد امیدواران991، تعداد کاغذات مسترد11، تعداد دستبردار امیدواران 77، تعداد حتمی امید واران903، ضلع باغ میں تعداد امیدواران1506، تعداد کاغذات مسترد 39، تعداد ستبردار امیدواران185،تعداد حتمی امید واران 1282، ضلع حویلی کہوٹہ تعداد امیدواران 460، تعداد کاغذات مسترد 15، تعداد ستبردار امیدواران 84، تعداد حتمی امید واران 361، ضلع پونچھ میں تعداد امیدواران 1800، تعداد کاغذات مسترد 81، تعداد ستبردار امیدواران 170، تعداد حتمی امید واران 1549، ضلع مظفرآباد میں تعداد امیدواران 2142، تعداد کاغذات مسترد 65، تعداد ستبردار امیدواران 324، تعداد حتمی امید واران 1753 ہے۔

واپس کریں