دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہباز شریف کی سربراہی میں قائم ' پی ڈی ایم ' حکومت میں34وزیر، 4مشیر، 30معاون خصوصی، دو صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی' حکومتیں
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی سربراہی میں قائم ' پی ڈی ایم' حکومت کے فلیگ ہولڈرز عہدیداران کی تعداد 68ہے جس میں34وفاقی وزیر،4مشیر اور30معاون خصوصی شامل ہیں۔' پی ڈی ایم' کے سیاسی اتحاد میں شامل مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو وفاقی وزرائ، مشیران اور معاون خصوصی بنایا گیا ہے جبکہ 11پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہان میں اپوزیشن ' پی ٹی آئی' کے ممبرا ن اسمبلی بھی شامل ہیں۔ کشمیر سے متعلق دونوں عہدے وزارت امور کشمیر میں مشیر اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے عہدے پیپلز پارٹی کو دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب، کے پی کے کی صوبائی حکومتوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کی تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہیں جبکہ سند ھ میں ' پی ڈی ایم' کی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
واپس کریں