دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ممبر عامر غفار لون وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی مقرر
No image کراچی(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ممبر عامر غفار لون کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے سروسز ، جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سے 5اکتوبر کو ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ عامر غفار لون آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے36ویلی 1کراچی سے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔عامر غفار لون کشمیر رہنما عبدالغفار لون کے فرزند ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے شہید حریت رہنما عبدالغنی لون کے کزن ہیں۔
واپس کریں