دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان میں ' پی ٹی آئی' حکومت جنرل فیض اور بریگیڈئیر نعیم نے بنوائی، حافظ حفیظ الرحمان سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کیسابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ' پی ٹی آئی ' کی موجود ہ حکومت جنرل فیض حمید اور بریگیڈئر نعیم نے بنوائی، عمران خان فوج سے کہتا ہے کہ جو کام آپ نے پہلے کئے وہی جاری رکھو ورنہ آپ میر صادق ، میر جعفر ہو۔ حافظ حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ''گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت جنرل فیض کی مرہون منت ہے، یہ اس کی بنائی ہوئی حکومت ہے،کیا بریگیڈئیر نعیم یہاں ملوث نہ تھے،کیا اس وقت فوج کے ذمہ دار گلگت بلتستان کے الیکشن میں ملوث نہ تھے،ہم نے اس وقت ان کا مقابلہ کیا، اسی بریگیڈئیر نعیم کو آزاد کشمیر میں فوج نے suspendکیا،یہ تو ثبوت ہیں، ہم نے تو یہ تنقید کی ہے کہ آپ اپنا کام کریں، اس کام میں نہ پڑیں اس قومی ادرہ بدنام ہوتا ہے، اب عمران خان کہتا ہے کہ جو کام آپ نے پہلے کیا وہی جاری رکھیں ورنہ آپ میر جعفر ہو، میر صاد ق ہو''۔
واپس کریں