دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان گلگت بلتستا ن کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دے، آزادکشمیر حکومت کو ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرے، آزاد کشمیر جماعت اسلامی کا مطالبہ
No image راولاکوٹ(کشیر رپورٹ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مجاہد صفت عوام نے جہا د کے ذریعے یہ خطہ آزاد کرایا ہے،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت منائیں گے جب پوری ریاست آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گی،حکومت پاکستان مسئلہ جموں وکشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے زیادہ فراہم کرے،ریاست کے آزادخطوں کو آئینی طور پر باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے گلگت بلتستا ن کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حکومت کو ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرے اور عالمی سطح پر اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع فراہم کرے،ان خیالات کااطہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گزررہی ہے حکومت پاکستان کوئی ایسی بے تدبیری نہ کرے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر کشمیر پر پاکستان کا دیرینہ موقف کمزور پڑے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے یہاں کے عوام کو بڑا پیکیج دیا جائے ڈیمز کی رائلٹی فراہم کی جائے،ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح بنیادوں پر بھرتی کیا جائے انہوں نے کہاکہ صوبائی سٹیٹس دینے سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور مودی کے ظالمانہ اقدامات کو تقویت ملے گی کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر متفق اور متحد ہیں کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر کوئی کمپر مائز نہیں کریں گے۔
واپس کریں