دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد کے مزید 13روٹس پر 300 میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ
No image اسلام آباد۔1نومبر (کشیر رپورٹ)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مزید13 روٹس پر میٹرو بسیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے نسٹ نےروٹس کا ڈیزائن تیار کرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا ہے، یہ بسیں دو مراحل میں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 6 روٹس پر150 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ مزید 7 روٹس پر میٹرو بسیں آئندہ سال جون کے بعد چلانے کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق حکومت کی ہدایت پہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مزید روٹس پر 300 میٹرو بسیں مرحلہ وارچلا نے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں جی سیریز اور ایف سیریزسیکٹرز میں 6 روٹس پر150بسیں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے آئندہ سال کام شروع ہوگا اورامید ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ بسیں مارچ اپریل میں روٹس پر گامزن ہوں گی۔حکام نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں 7 روٹس پر150مزید میٹرو بسیں چلائی جائیں گی جس پر آئندہ سال جون میں کام شروع ہوگا۔ان بسوں کے روٹس پر آنے سے وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹرکےلئے باآسانی سفر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو بسوں کے روٹس کا ڈیزائن تیارکرنے کےلئے ہم نے ’’نسٹ‘‘سے رابطہ کیا ، انہوں نے اس روٹس کا ڈیزائن تیارکرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی۔


واپس کریں