دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی حکومت کے اقدامات سے کشمیر اور کرگل کے درمیان گہر اتعلق کمزور نہیں ہو سکتا، عمر عبداللہ
No image کرگل ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کرگل اور لیہہ کے لوگ ہندوستان کے5اگست 2019کے اقدامات کے خلاف ہیں،ہندوستانی حکومت کی طرف سے کشمیر اور کرگل کا گہرا تعلق نقشے پر نقلی لکیریں کھینچنے سے کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی اس رشتے میں کبھی کوئی کمی آئے گی، ہندوستان کی مودی حکومت کی طرف سے کتنی ہی لکیریں کیوں نہ کھینچی جائیں کشمیر اور کرگل کے لوگوں کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
عمر عبداللہ نے پیر کو کرگل میںنیشنل کانفرنس کے ایک ایک اجتماع میں کہا کہ مودی حکومت 5اگست 2019کے فیصلوں کو یہاں کے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ کرگل اور لیہہ کو جموں و کشمیر سے الگ کرنے کے فیصلے سے اگر یہاں کے لوگ مطمئن ہوتے تو ہمارے پروگرام کو آسانی سے اجازت مل گئی ہوتی۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ 5اگست 2019 کے فیصلوں سے خوش نہیں، ہم جانتے ہیں آپ پر کیا گزر رہی ہے،ہم یہ بھی جانتے آپ کن حالات میں ہیں،کس طرح آپ کی ہر چیز کو نظرانداز کیا جارہا ہے،کس طرح آپ کے جذبات کی قدر نہیں ہورہی ہے۔ہم جانتے ہیں آپ کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی ہے لیکن ہم آپ کو نہیں بھولے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہم آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، جب بھی اور جہاں بھی موقعہ ملتا ہے ہم آپ کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے شک ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورحسنین مسعودی آپ کے ممبر پارلیمنٹ نہیں ہیں لیکن جب بھی وہ پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ کے باہر میں بات کرتے ہیں تو کرگل اور دراس کے لوگوں کی بات ضرور کرتے ہیں۔ آپ کے مشکلات کا ذکر ہوتا ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں ان کا سدباب ہو۔
واپس کریں