دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ میں آباد کشمیری ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بھر پور طور پر اجاگر کریں،صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور ڈاکٹر غلام نبی فائی کی ملاقات
No image واشنگٹن( پی آئی ڈی )31اکتوبر2022 ءصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر جارحانہ انداز میں آواز اُٹھانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں آواز اُٹھائی جائے گی اگرچہ اس سلسلے میں ابھی بھی کام کیا جا رہا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ہر فورم پر موثر انداز دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے بیرون ملک آباد کشمیری اپنا رول ادا کریں۔ بالخصوص امریکہ میں آباد کشمیری تارکین وطن کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں واشنگٹن میں ممتاز کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممتاز کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی کے درمیان یہ فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے کے لئے یہاں پر آباد کشمیری اپنا بھرپور رول ادا کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی پامالی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اُسے بند کرانے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی پر زور دیا جائے کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر مظالم ڈھانے سے روکے۔ امریکہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اسی طرح بھارت کو یہ باور کرا دیں کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا اور ہماری یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری و ساری رہے گی جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کا جابرانہ قبضے سے آزاد نہیں ہو جاتا۔


واپس کریں