دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ریاست گجرات میں پل منہدم ہونے سے141افراد ہلاک
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی ریاست گجرات میں پل منہدم ہونے سے کم از کم141افراد ہلاک ہو گئے۔دریائے ماچھو پر پل سات ماہ سے مرمت کے لیے بند تھااور 26 اکتوبر کو گجراتی نئے سال ک ے موقع پر دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق177افراد کو دریا سے نکال کر بچا لیا گیا ہے۔حادثے کے وقت پل پہ کم از کم350افراد موجود تھے۔لوہے کے رسوں سے بنایہ پل برطانوی دور ملکہ وکٹوریہ کے دور میں بتایا گیا تھا تاہم اس کے بعد کئی بات اس کی مرمت کی گئی اور اب حال ہی میں اسے مرمت کے بعد دوربارہ کھولا گیا تھا۔ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
واپس کریں