دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ میں ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نجی ٹی وی 'چینل5' کی خاتون صحافی صدف عمران خان کے کنٹینر میں داخل ہو کر عمران خان اور تحریک انصاف کے دوسرے رہنمائوں سے گفتگو کرنے کے لئے پانچ کلومیٹر تک کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگی رہی لیکن اسے کنٹینر پر سوار نہیں ہونے دیا گیا، اسی دوران خاتون صحافی صدف کنٹینر کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئی۔واضح رہے کہ عمران خان کے اس لانگ مارچ کو خونی مارچ قرار دیتے ہوئے ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اس مارچ کے موقع پر انسانی جانوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے۔یوں اس خونی کہلائے جانے والی عمران خان مارچ میں سب سے پہلے ایک خاتون صحافی اپنی جان سے گئیں اور عمران خان کا کنٹینر اور اس خاتون صحافی کو کنٹینر پر سوار نہ ہونے دینے والے اس کی موت کی وجہ بنے۔
واپس کریں