دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن میں خواتین اور نوجوانوں کی نشستیں کم کرنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کا آرڈیننس جاری، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں وزیر اعظم تنویر الیاس کی ' پی ٹی آئی ' حکومت نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ، اسمبلی میں حکومت کی اکثریت حاصل نہ ہونے کی صورتحال میں خواتین اور نوجوانوں کی نشستیں کم کرنے سے متعلق آرڈیننس جاری کرتے ہوئے ایک چور دروازے کا استعمال کیا ہے، آزاد کشمیر کی دونوں اپوزیشن جماعتوں ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس آرڈیننس کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تنویر الیاس حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے 28اکتوبر کو ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق خواتین اور یوتھ کی ضلع کونسل /یونین کونسل/ میونسپل کارپوریشن/ میونسپل کمیٹی/ ٹائون کمیٹی میں مختص کردہ نشستوں کی تعداد کم کردی ہے۔پہلے قانون کے مطابق ہر یونٹ میں خواتین اور یوتھ کی تعداد کم از کم دو دو تھی جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت تعداد ایک ایک کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ان نشستوں پر کامیاب ہونے والوں کو چئیرمین اور وائس چئرمین کے انتخاب سے بھی محروم کریا گیا ہے۔ یہ خواتین اور یوتھ کے ساتھ زیادتی ہے اور الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اس قسم کی ترمیم نہی کر سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میںمسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے یہ قانون بنا کر خواتین اور یوتھ کو نمائیدگی دی تھی موجودہ حکومت نے خواتین جو آبادی کے تناسب سے %50 اور یوتھ %35 سے زائد ہے کو ان کے حق سے محروم کر دیا ہے۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔
واپس کریں