دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویر الیاس کی ' پی ٹی آئی' حکومت کا آرڈیننس ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی فیصل راٹھور
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں وزیر اعظم تنویر الیاس کی تحریک انصاف حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی کم کرنے سے متعلق آر ڈیننس جاری کیا ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے وزیر اعظم تنویر الیاس حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کی نماندگی کم کرنے کے لئے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ایک آرڈ یننس کا سہارا لیا ہے۔ چونکہ تنویر الیاس حکومت کو علم ہے کہ تحریک انصاف حکومت قانون ساز اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے اور حکومت یہ بل پاس نہیں کروا سکتی ، اس لئے وزیر اعظم تنویر الیاس حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے چور دروازے کا استعمال کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ارکان اسمبلی کی اکثریت موجود ہوتی تو گذشتہ دو ہفتے مسلسل قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری رہا لیکن حکومت شکست کے خوف سے یہ بل قانون ساز اسمبلی میں پیش کرنے کی ہمت نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ متنازعہ آرڈیننس ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔
واپس کریں