دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے نیدر لینڈ کے 91سکور کے جواب میں4وکٹوں کا نقصان اٹھا کر14ویں اوور میں میچ جیتا
No image پرتھ( کشیر رپورٹ)'آئی سی سی' ٹی20ورلڈ کپ کے دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف اپنے تیسرے میچ میں کسی نہ کسی طرح پاکستان نے کامیابی حاصل کر ہی لی،آسٹریلیا میں پاکستان نے پہلی بار کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا ہے۔نیدر لینڈ کے91رن کے مقابلے میں پاکستان نے 13اوور5بالز میں 4وکٹوں کے نقصان پہ مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا اور مقررہ20اوور میں9وکٹوں کے نقصان پہ91رن بنائے۔کولن ایکر مین نے سب سے زیادہ27اور سکاٹ ایڈ ورڈز نے15رن بنائے۔باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔پاکستان کی طرف سے شاداب نے 3،محمد وسیم نے 2اورشاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جوابی بیٹنگ میںبابر اعظم 4رن بنا کر رن آئوٹ ہو گئے ، فخر زمان 20رن بنا کر کیچ آئوٹ اور محمد رضوان 49رن بنا کر کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ اور شان مسعود 12رن بنا کر اس وقت کیچ آئوٹ ہوئے جب میچ جیتنے کے لئے محض ایک رن کی ضرورت تھی۔ افتخار6اور شاداب4رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے مطلوبہ سکو ر14ویں اوور میں4وکٹوں کے نقصان پہ مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔نیدر لینڈ کی طرف سے برانڈن گلوور نے2اورپال وین نے 1وکٹ حاصل کی۔کپتان اعظم ورلڈ کپ میں مسلسل بری کارکردگی میں مبتلا چلے آ رہے ہیں۔
واپس کریں