دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہو گی۔ راجر بنی صدر 'بی سی سی آئی'
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)ہندوستان کی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی سربراہی کرنے والی ' بھارتیہ جنتا پارٹی' کی دوسری مدت کی حکمرانی میں ہندوستان کے تمام ریاستی ادارے بشمول عدلیہ ' بی جے پی ' کی ہندووانہ انتہا پسندی اپنائے نظر آ تی ہیں، اور تو اور ' بی جے پی' نے کھیل کے شعبے کو بھی نفرت اور دشمنی کی پالیسی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔وزیر اعظم مودی حکومت نے انڈین کرکٹ میں بھی مودی حکومت کے سفارشی رشتہ دار وں کو عہدیدار بنایا گیا ہے جن میںوزیر داخلہ امت شا کے قریبی رشتہ دار جے شا کو دوسری مدت کیلئے ' بی سی سی آئی' کا سیکرٹری اورمرکزی وزیر برائے کھیل انو راگ کے چھوٹے بھائی ارون سنگھ دھومل کو ' آئی پی ایل' کا نیا چیئر مین بنایا گیا ہے۔گزشتہ دونوں ہی ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ہندوستان کے :بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے صدر راجر بنی نے کہاہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا تو یہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہو گی۔ بینی نے بنگلور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گا۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہو گی۔
واپس کریں