دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دنیا سے مغربی ملکوں کا تسلط ختم ہوتا جا رہا ہے، روسی صدر
No image ماسکو( کشیر رپورٹ)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد امریکہ نے یوکرین، جارجیہ، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان اور قزاقستان جیسے ممالک کو اپنے جراثیمی ہتھیاروں کے تجربات کے مقامات میں تبدیل کر دیا ہےاور روس و چین کی سرحدوں کے قریب اس قسم کا اقدام علاقے اور ماحولیات کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور بین الاقوامی قوانین اور 1972کے کنوینشن کی خلاف ورزی ہے۔روسی صدر نے انٹر نیشنل ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطا ب میں کہا کہ مغربی ملکوں کے دنیا پہ تسلط کی بات ختم ہوتی جا رہی ہے اور دنیا کے پاس دوسری جنگ عظیم کے بعد مغربی ملکوں کے تسلط کے خاتمے کی صورتحال میں ترقی کے حوالے سے سب سے اہم دہائی ہے۔صدر پوتن نے کہا کہ روس مغربی اشرافیہ کی مخالفت نہیں کرتا اور نئی کثیر قطبی دنیا میں اپنی بالادستی کی خواہش نہیں رکھتا۔
واپس کریں